سستے پلانٹس کے بجائے مہنگی پیداوارپرانحصار سے بجلی نرخوں میں اضافہ ہوا:نیپرا رپورٹ
اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) حکومت نے مالی سال 2024-25 میں سستے مقامی ایندھن کے بجائے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کیا جس کی وجہ سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔
بجلی صارفین کوناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی ،اصل قیمت سے زیادہ کپیسٹی چارجز وصول کیے گئے ،نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری کی۔رپورٹ کے مطابق کپیسٹی پیمنٹس میں اضافے کی وجہ زائد صلاحیت اور بجلی گھروں کا کم استعمال جبکہ انرجی پرچیز پرائس میں اضافہ مہنگے درآمدی ایندھن جیسے آر ایف او، آر ایل این جی اور درآمدی کوئلے کی وجہ سے ہوا۔مقامی ایندھن پر چلنے والے پلانٹس جیسے نیوکلیئر، تھر کا کوئلہ اور مقامی گیس کم لاگت کے باوجود کم استعمال میں رہے ۔