ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی (آئی این پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 کروڑ 62لاکھ کے اضافے سے 21 ارب 40کروڑ ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 21 کروڑ ہوگئے ،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے ۔