لاہور ہائیکورٹ:مفت قانونی امداد کیلئے 24 وکلاکے نام منظور
یہ وکلا مختلف بینچز میں سائلین کو بلا معاوضہ قانونی معاونت فراہم کریں گے
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے مستحق افراد کو مفت قانونی امداددینے کیلئے تجویز کردہ 24 وکلاکے ناموں کی منظوری دے دی، یہ وکلا صوبے کے مختلف بینچز میں سائلین کو بلا معاوضہ قانونی معاونت فراہم کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور کیلئے 7، ملتان بینچ کیلئے 5، بہاولپور بینچ کیلئے 4 جبکہ راولپنڈی بینچ کیلئے 8 وکلا کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے ۔پرنسپل سیٹ لاہور کیلئے افضال احمد، دانش گل، زاہدہ پروین، سردار بلال ، سہیل شریف اور محمد نعیم ،ملتان بینچ کیلئے محمد علی بٹ، محمد عمران، ساقی عبدالرحمن، ذوق، محمد امیر اور عمران یوسف ،بہاولپور بینچ کیلئے عتیق الرحمن نظامی، ماجد ریاض، فرزانہ یاسین اور حبیب اللہ ،راولپنڈی بینچ کیلئے شیخ ابرار، عثمان درانی، طلحہ کیانی، محسن علی خان، نبیل فرہاد اور رانجھا کے نام منظور کئے گئے ہیں۔