جی ایس ٹی وصولی کااختیارصوبوں کو دیں:سندھ،محاصل تقسیم میں اصلاحات ناگزیر:احسن اقبال

جی ایس ٹی وصولی کااختیارصوبوں  کو دیں:سندھ،محاصل تقسیم میں  اصلاحات ناگزیر:احسن اقبال

اسلام آباد (مدثر علی رانا)پاکستان گورننس فورم میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے حوالے سے مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار پر تفصیلی بحث ہوئی۔

سندھ نے اشیاء کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ،سندھ کے سیکر ٹری خزانہ فیاض جتوئی نے بتایا کہ ملک میں گڈز کی مجموعی مالیت تقریباً 64 ٹریلین روپے ہے اور اس پر اٹھارہ فیصد کے حساب سے فروخت ٹیکس پوری استعداد سے نافذ کرنے پر سالانہ 11 ٹریلین روپے تک محصولات حاصل کیے جا سکتے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ محاصل کی تقسیم آئین کے تحت محفوظ ہے تاہم اصلاحات ناگزیر ہیں ۔خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں ٹیکس اور قومی پیداوار کا تناسب تقریباً 10.2 فیصد رہا اور آبادی میں اضافے کی موجودہ ترغیبات مالی عدم توازن پیدا کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے اسلام آباد کے لیے بھی قومی مالیاتی کمیشن کی بنیاد پر حصہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں