دشمن ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا

دشمن ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا

لاہور(آئی این پی )چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اس لئے ملک میں دہشت گردی کروارہا ہے ۔

 برادراسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا آپ دشمن کے آلہ کارنہ بنیں۔ایک انٹرویو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اب پاکستان کرے گا، پاکستان فیصلہ کرچکا کہ ملک میں مزید خون اب نہیں بہنے دے گا۔قبل ازیں انہوں نے خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر دینے کی اپیل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں