دشمن کی پراکسیز کو خفت اٹھانا پڑی

دشمن کی پراکسیز کو خفت اٹھانا پڑی

حیدر آباد،میرپور خاص (نمائندہ دنیا، بیورو رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام نے کہا ہے کہ 27 فروری ہمارا یادگار دن ہے۔

 اسی دن 27 فروری 2019 کو افواج پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا اور اسی دن 27 فروری 2026 کو دشمن بھارت کے پراکسیز کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔حیدر آباد پریس کلب میں یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں میں صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، مگر دشمن کو تاریخی اور سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، بھارت براہ راست مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا، اسی لیے پراکسیز کے ذریعے کارروائیاں کرا رہا ہے ،اس بار بھی دشمن اور اس کی پراکسیز کو خفت اٹھانا پڑی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں