حکومت نے گوادر کیلئے جامع بیٹری بیکڈ پاور سسٹم کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی حکومت نے گوادر کیلئے ایک جامع بیٹری بیکڈ پاور سسٹم کی منظوری دے دی۔
جس کے تحت فروری یا مارچ 2027 ء تک گوادر شہر کو 100 فیصد قابلِ اعتماد اور بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ سینیٹ کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ گوادر کی اہم تنصیبات کو مستقل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔سینیٹر جان محمد کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ایوان کو بتایا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر گوادر کی آئندہ چار سے پانچ برس کی متوقع ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔