ایمان مزاری،ہادی چٹھہ کی دومقدمات میں ضمانت منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ جن مقدمات میں ضمانت دی گئی ہے ان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر مبینہ لڑائی جھگڑے اورنیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج سے متعلق ہے ۔ تاہم متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنائی جا چکی ہے جس کی وجہ سے دونوں کی رہائی ممکن نہیں ۔ متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئیں۔