ٹیکنیکل بورڈ:سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان

ٹیکنیکل بورڈ:سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر (ڈی اے ای )، سائنو پاک ڈوئل ڈپلومہ اور دیگر مختلف پروگرامز کے امتحانات مقررہ تاریخوں پر منعقد ہوں گے ۔ شیڈول کے مطابق سال دوئم، سوئم اور چہارم کے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز 16 اپریل 2026 سے ہوگا، جبکہ تمام سالوں کے تھیوری امتحانات 29 جون 2026 سے شروع ہوں گے ۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ سنگل فیس کے ساتھ 11 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں