ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کا پولیس گاڑی پر بم حملہ، اہلکار محفوظ رہے
ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایس ایچ اواور اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے میرحسن پولیس تھانے کے ایس ایچ او شابن سولنگی کی گاڑی کودوران گشت بم کانشانہ بنایا تاہم ایس ایچ او اور پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔