جی پی اوراولپنڈی میں غیرقانونی پارسل بکنگ،تحقیقات شروع
کمیٹی کی سفارشات پر نجی کمپنی و صارف کی ڈاک ڈیلیوری سروس روک دی گئی
اسلام (ایس ایم زمان)پاکستان پوسٹ نے راولپنڈی جنرل پوسٹ آفس میں مبینہ طور پر غیر قانونی نان کسٹم پیڈ پارسلز کی بکنگ کے معاملے پر باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب کسٹم حکام نے مذکورہ پارسلز کو پکڑ ا،ذرائع کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے پارسلز ضبط کئے جانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے معاملے کی چھان بین کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں غفلت کے مرتکب متعلقہ اہلکار کے خلاف E&D رولز 2020 کے تحت انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کاؤنٹر اور سپروائزری سٹاف کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی سامان کی بکنگ نہ ہو سکے ۔مزید برآں انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر متعلقہ نجی کمپنی اور صارف کی ڈاک ڈیلیوری سروس فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی مذکورہ کمپنیوں اور صارف کے ہر قسم کے پارسل کی بکنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سامان کی ترسیل کو مؤثر طور پر روکا جا سکے ۔