خطے کا بیک وقت جنگ کی لپیٹ میں آناتشویشناک ،خالد مقبول

خطے کا بیک وقت جنگ کی لپیٹ  میں آناتشویشناک ،خالد مقبول

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں خطے کی موجودہ صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا بہادرآباد میں اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں ایران پر بلااشتعال حملے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پر مذمت کا اظہار کیا گیا۔ مرکزی کمیٹی نے کہا کہ پورے خطے کا بیک وقت جنگ کی لپیٹ میں آجانا انتہائی تشویشناک معاملہ ہے ،پوری دنیا کے حکمرانوں کو بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ اور معاملے کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ،پاکستان کے حکمران بھی خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستانیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کریں۔ مرکزی کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا اپنے مسلمان بھائیوں کی شہادت پر پُرامن احتجاج فطری ردعمل ہے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں اور اپنے اردگرد شرپسندوں پر نظر رکھیں،بیرونی محاذ پر مصروف پاکستان ہرگز کسی شرپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں