اسحاق ڈار کا عراق کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسحاق ڈار کا عراق کے نائب  وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے  کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے کی پیش رفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جائے تاکہ کسی بھی صورتحال میں بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں