پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرینگے ،گڈز ٹرانسپورٹ الائنس
کراچی (این این آئی) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ملک بھرکے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں، 2 ماہ میں ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر23,24 اورپٹرول میں فی لٹر13روپے اضافہ کیا گیا، تاہم ہم رمضان کے مقدس ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باوجود کرائے نہیں بڑھارہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی متاثرہوتاہے اور مہنگائی کا طوفان آتا ہے ، حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکرہم نے 10دن ملک گیر ہڑتال کی تھی، عیدکے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرزسے مشاورت کے بعدملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے ۔