ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد

ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان جاوید ، گل نساء کا صحت جرم سے انکار،مقدمے کا سامنا کرنیکا فیصلہ

 کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزمان جاوید اور گل نساء پر فردِ جرم عائد کر دی۔ جیل کمپلکس میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم جاوید اور ملزمہ گل نسا ء کو  عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی جس پر دونوں ملزموں نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب، رحمان گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں۔ عدالت پہلے ہی کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور دیگر مفرور ملزمان کا مقدمہ علیحدہ کر چکی ہے جبکہ ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے ۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔ کراچی ایئرپورٹ پر 6 اکتوبر 2024 ء کو سیکیورٹی گارڈز کی انتظار گاہ کے قریب خودکش حملے میں دو غیر ملکی ہلاک جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں