سپریم کورٹ:منشیات کیس میں عمرقیدکاملزم بری کرنے کاحکم
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم سردار محمد کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
تحریری فیصلے میں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس شک و شبہ سے بالاتر ہو کر ثابت کرنے میں ناکام رہی لہٰذا ملزم کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سخت سزاؤں کے حامل مقدمات میں ثبوت کا معیار بھی سخت اور ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہونا چاہیے ۔یادرہے کہ تھانہ لورالائی میں ملزم کے خلاف 15 کلو چرس برآمد گی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے بلوچستان ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا ۔