بلدیاتی انتخابات میں تاخیر،الیکشن کمیشن میں 5 مارچ کوسماعت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے 5 مارچ تاریخ مقرر کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر حکومت پنجاب کے چیف سیکرٹری اور لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کو طلب کیا ہے ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ،دونوں مقدمات کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔