بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
سلمان راجہ ،علی زمان،انتظار پنجوتھہ، ملک شجاعت کا نام بھی فہرست میں شامل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے ، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملاقات کیلئے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی فہرست جاری کردی، سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان علی راجہ ،علی زمان شامل ہیں۔انتظار حسین پنجوتھہ، ملک شجاعت اور عرفان کلار کا نام بھی بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔