ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری 183طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری  183طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پرامریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری ہے ،حکومت پاکستان اور پاک فوج نے ایران سے تفتان کے ذریعے سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا۔

ایران سے گزشتہ شام تک 183 طلبہ تفتان کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔ ایران سے وطن واپس لائے گئے طلبہ میں سے 132کا تعلق پنجاب ،22کاخیبرپختونخوا ،15کا سندھ ،10کا گلگت بلتستان ،3کا آزاد کشمیر اور ایک کا بلوچستان سے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں