سعودی عرب سے خام تیل لانے والا بحری جہاز محفوظ، لوڈنگ مکمل
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کیلئے سعودی عرب سے خام تیل لے کر آنے والا بحری جہاز مکمل محفوظ ہے اور اس پر خام تیل کی لوڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
سیکیورٹی خدشات اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں جہاز کی نقل و حرکت کو احتیاطی حکمت عملی کے تحت منظم کیا جا رہا ہے ۔پی این ایس سی ذرائع کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر اس وقت کراچی بندرگاہ کی حدود سے باہر کھلے سمندر میں لنگرانداز ہے اور حالات سازگار ہوتے ہی اگلے مرحلے کی جانب پیشرفت کی جائے گی۔شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو بندرگاہ کے قریب لانے یا برتھ الاٹمنٹ کا فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس اور بحری روٹس کی دستیابی سے مشروط ہوگا۔