اسلام آبادہائیکورٹ:صحافی کی ضمانت بحال،ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم

اسلام آبادہائیکورٹ:صحافی کی ضمانت بحال،ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے درج مقدمے میں ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی سہراب برکت کی ضمانت بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

گزشتہ روز سہراب برکت کی جانب سے بیرسٹر سعد رسول نے دلائل دئیے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سہراب برکت کی ضمانت بحال کر دی اورحکم دیا کہ سہراب برکت کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں