اپردیر:سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر32سرکاری سکولز ہفتے کیلئے بند
پشاور (اے پی پی)پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع اپر دیر میں 32 سرکاری تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اپر دیر کے مطابق یہ اقدام سرحدی علاقوں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے ،واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر دیر نے تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کی تجویز دی تھی۔