بغیر اجازت ویلیو ایڈڈ سروس فعال نہیں کی جا سکتی:پی ٹی اے ، شکایات کا نوٹس
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ‘صارف کی اجازت کے بغیر کوئی ویلیو ایڈڈ سروس فعال نہیں کی جا سکتی۔
اتھارٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کو صارفین کی اس حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ صارفین بلا وجہ بیلنس کٹوتی پر فوراً متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کو شکایت درج کرائیں اور ریفرنس نمبر حاصل کریں۔ اگر معاملہ حل نہ ہو تو پی ٹی اے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپ سے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔