پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے ۔دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں 8 اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافہ غیر آئینی اور عوام دشمن اقدام ہے ۔ حکومت عالمی منڈی کے مطابق پٹرولیم کی قیمتیں مقرر نہیں کر رہی، ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری ہے مزید مہنگائی ہوگی۔ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔