ایران پر حملہ، ٹرمپ کیلئے چیلنج، نیتن یاہو خوش:عادل نجم

ایران پر حملہ، ٹرمپ کیلئے چیلنج، نیتن یاہو خوش:عادل نجم

ایران پر حملہ کر کے امریکی صدر نے اپنے لیے بھی راستے بند کر دئیے ہیں اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب ہوا : ’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور (دنیا نیوز )ماہر بین الاقوامی امور و تجزیہ کار عادل نجم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سوچ کا کسی کو پتا نہیں ہوتا ، ٹرمپ کی سوچ وہی ہے جو نیتن یاہو کی ہے ، کہا جاتا تھا کہ ٹرمپ کا سایہ یاہو پر بہت گہرا ہے ، لیکن اس مرتبہ ایران پر حملہ کر کے ٹرمپ نے اپنے لیے بھی راستے بند کر دئیے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں انہوں نے کہاکہ یہاں سے کیسے نکلنا ہے ، اب اتنا آسان نہیں ہو گا ، ٹرمپ بھی اس سے بہت زیادہ مطمئن دکھائی نہیں دے رہے ، ایران پر حملہ کے بعد اسے جس جواب کا سامنا ہے اس کا شاید اس کو بھی ادراک نہیں تھا ، امریکا میں بھی اسی پر گفتگو ہو رہی ہے ، ایک سوچ ان میں یہ پائی جا رہی ہے کہ ایران کو روس یا چین کی جانب سے مدد حاصل ہے ۔ لیکن اس ساری صورتحال میں اگر کوئی خوش ہے یا بھنگڑے ڈال رہا ہے وہ نیتن یاہو ہے ، ایران میں ہلاکتوں سے بڑھ کر اسرائیل کے لیے زیادہ خوشخبری یہ ہے کہ اس نے ارد گرد تمام اسلامی ممالک کو آپس میں لڑا دیا ہے ، اصل میں اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہے ، اس سال امریکا میں الیکشن بھی ہے ، اس جنگ سے اگر کچھ نقصان یا فائدہ ہونا ہے تو وہ ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن کو ہونا ہے ، اگر جنگ میں امریکی فوجی زیادہ مر جاتے ہیں تو ٹرمپ کے لیے بہت بڑا سیاسی سیٹ بیک ہو گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں