الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان روک لیا
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان روک لیا، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کا انتخابی نشان انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے اور سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر روکا گیا ہے ۔
کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، تاہم آئی پی پی کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔