بڑھتا تجارتی خسارہ، برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہوچکا: گوہر اعجاز

بڑھتا تجارتی خسارہ، برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہوچکا: گوہر اعجاز

گزشتہ برس کے مقابلے برآمدات ڈیڑھ ارب کم، درآمدات ساڑھے 3 ارب بڑھیں پائیدار، طویل المدتی معاشی استحکام اہم، شرح نمو برآمدات پر مبنی کی جائے ، سابق وزیر

کراچی(این این آئی)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ، بڑھتا تجارتی خسارہ معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے ، جبکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا جولائی سے فروری تک تجارتی خسارے میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، گزشتہ برس کے مقابلے میں برآمدات ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز کم ہوچکی ہیں، اس دوران پاکستان کی درآمدات 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز بڑھ گئی ہیں، ملکی معیشت کے لیے ایکسپورٹس انتہائی اہم ہیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ معاشی شرح نمو کو برآمدات پر مبنی کیا جائے ، اور ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے معیشت کی رفتار کو تیز کیا جائے ، ایکسپورٹس میں اضافے سے روزگار کے  مواقع ملیں گے اور قرضوں پر انحصار میں کمی ہوگی۔ موجودہ حالات میں پائیدار اور طویل المدتی معاشی استحکام اہم ہے تاہم قومی اقتصادی سلامتی کے لیے ایکسپورٹس اولین ترجیح قرار دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں