راشن کارڈ نہ رکھنے والے محنت کش بھی 10 ہزار روپے حاصل کر سکیں گے

 راشن کارڈ نہ رکھنے والے محنت کش بھی  10 ہزار روپے حاصل کر سکیں گے

لاہور (خبر نگار)سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ مریم نواز راشن کارڈ نہ رکھنے والے محنت کش بھی رمضان میں 10 ہزار روپے حاصل کر سکتے ہیں۔

بینک آف پنجاب نے امدادی رقم حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر تے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا ہے ، وہ اپنے قریبی HBL Konnect، UBL Omni اور Alfa Pay کے ایجنٹ کے پاس جائیں اور خفیہ پن کوڈ بتا کر بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فوری 10ہزار روپے وصول کریں، کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔ رمضان نگہبان پیکج کے تحت 10 ہزار روپے براہِ راست محنت کشوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں