نجکاری کمیشن کی فوجی فرٹیلائزرز کو عارف حبیب کنسورشیم میں شامل کرنے کی سفارش
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کو عارف حبیب کنسورشیم میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔ بورڈ کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم نے فوجی فرٹیلائزرز کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی تجویز دی۔ فوجی فرٹیلائزرز تمام ریگولیٹری شرائط پر پورا اترتی ہے ، عارف حبیب کنسورشیم کوپی آئی اے کا کامیاب بولی دہندہ قرار دے دیا گیا ہے ۔ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیج دیا گیا ہے ۔ ایف ایف سی کی شمولیت کابینہ اور سی سی او پی کی منظوری سے مشروط کر دی گئی ہے ۔ نجکاری کمیشن نے فیس سٹرکچر میں ترمیم کی بھی سفارش کی ہے ۔