خامنہ ای کی شہادت عظیم نقصان عالم اسلام کیلئے بڑا خلا ، اسحاق ڈار

خامنہ ای کی شہادت عظیم نقصان  عالم اسلام کیلئے بڑا خلا ، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیرِ اعظم ،وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ۔

دورے کا مقصد ایران کے سپریم لیڈر کی المناک شہادت پر حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔سفارت خانے میں قیام کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے سپریم لیڈر کی شہادت کے حوالے سے رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے ۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی خدمات کو سراہا اور اس عظیم نقصان ، عالمِ اسلام کے لیے ایک بڑا خلا قرار دیا ،دریں اثنا نائب اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں