تحریک انصاف پنجاب میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی تنظیم میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق باہمی چپقلش اور رابطوں کے فقدان کے باعث مرکزی قیادت کے احکامات نظر انداز کیے جا رہے ہیں ،ذرائع سنٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ تنظیمی ڈھانچے میں متحرک اور فعال افراد کو شامل کرنے کے لیے قیادت کو سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں ،تاہم کوارڈی نیشن کے فقدان کے باعث صوبائی تنظیم غیر فعال ہوتی جا رہی ہے ، پارٹی ذرائع کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی سے متعلق مرکزی قیادت اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر بھی مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔