محکمہ ہائی ویز کا ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف مشترکہ کارروائی سے انکار
لاہور(خبر نگار)ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نے ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی سے انکار کر دیا ہے ، جس کے باعث ریکوری مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل محکمہ ایکسائز اور ہائی ویز کے درمیان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے باقاعدہ ایم او یو طے پایا تھا، جس کے تحت شاہراہوں پر چیکنگ کے دوران نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جانی تھی۔ذرائع کے مطابق ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نے ریونیو میں ممکنہ کمی کے خدشے کے پیش نظر کارروائی روک دی۔ مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ سخت چیکنگ کے باعث شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور انٹری کم ہو سکتی ہے ، جس سے ریونیو متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔