رمضان دسترخوان سے 15 لاکھ 78 ہزار 578 افراد مستفید
ہزاروں شہریوں کی مالی امداد ، 26 لاکھ 8 ہزار 192 نگہبان کارڈز وصول 23 لاکھ 2 ہزار 540 کارڈز لوگوں کی دہلیز تک پہنچائے گئے :عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوزایجنسیاں )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور مستحق افراد کو امدادی رقم بغیر کسی لائن اور تکلیف کے اُن کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے ۔ اب تک نگہبان رمضان دسترخوان پر افطاری کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 578 ہو چکی ہے ، جو اس پروگرام پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے ۔ پنجاب کے اضلاع میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 8 ہزار 192 نگہبان کارڈز وصول کیے جا چکے ہیں، جبکہ 23 لاکھ 2 ہزار 540 نگہبان کارڈز لوگوں کی دہلیز تک پہنچائے جا چکے ہیں۔ مزید برآں اب تک 19 لاکھ 68 ہزار 829 نگہبان کارڈز کیش بھی کروائے جا چکے ہیں۔ عوامی شکایات اور رہنمائی کے لیے شروع کی گئی ''مریم کو بتائیں'' ایپ کے ذریعے اب تک 13 ہزار 892 شہریوں کو فی کس 10 ہزار روپے امداد فراہم کی جا چکی ہے ، جو حکومت کے فوری اور مو ثر رسپانس کا مظہر ہے ۔ پنجاب کے چپے چپے میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اور ترقی کا سفر اب لاہور تک محدود نہیں رہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنے طرزِ حکمرانی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں اور ناقدین بھی اُن کی کارکردگی کے معترف ہو چکے ہیں۔