مشرق وسطیٰ صورتحال :پاکستان میں 155 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ صورتحال :پاکستان میں 155 پروازیں منسوخ

لاہور سے 35پروازیں کینسل،پروازوں کی بحالی کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ایئر لائنز کو بھاری نقصان ، پی آئی اے کو یواے ای کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت

لاہور (نیوز رپورٹر )مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن پانچویں روز بھی متاثر رہا، گزشتہ روز لاہور ،اسلام آباد ،کراچی سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 155 پروازیں منسوخ ہوئیں ، لاہور سے 35 پروازیں مشرق وسطیٰ اور اندرون ملک کے لیے منسوخ ہوئیں ،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور پروازوں کی آمد و رفت کی بحالی کے حوالے سے ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کردی اور ایئرپورٹ اتھارٹی اور سکیورٹی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ،لاہور سے وبئی ،شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، جدہ،دمام ، قطر ،کویت، ایران اورعراق جانے والی پرواز یں منسوخ ہوئیں جس کے باعث ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، جنگ کی وجہ سے پانچ روز میں پاکستان سے جانے اور آنے والی پرواز وں کی تعداد ساڑھے 700 کے قریب پہنچ گئی ۔ادھر پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے م طابق پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظہبی کیلئے آپریٹ کر رہی ہے ۔ ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ دریں اثنا قطر ایئرویز کافلائٹ آپریشن 6 مارچ تک معطل رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں