پولیس سروس گریڈ 18تا21کے 5 افسروں کا تقررو تبادلہ

پولیس سروس گریڈ 18تا21کے 5 افسروں کا تقررو تبادلہ

21گریڈکے سلمان چودھری او ایس ڈی ، شوکت علی کو اسٹیبلشمنٹ پہنچنے کی ہدایت عبدالسلام سندھ ،اظہرجا وید پنجاب ،فرقان بلال کی خدمات پختونخوا حکومت کے سپرد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے پولیس سروس پاکستان کے 18 تا 21 گریڈ کے افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر عبدالسلام کو حکومتِ سندھ اور گریڈ 20 کے افسر شوکت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، گریڈ 21 کے افسر سلمان چودھری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے ، گریڈ 18 کے افسر لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اظہر جاوید کو حکومت پنجاب اور گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال کو خیبر پختونخوا میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں