ایران کی ایک دن میں 400 ڈرون بنانے کی صلاحیت

ایران کی ایک دن میں 400 ڈرون بنانے کی صلاحیت

روزانہ 200 ہائپر سونک میزائل بنا سکتا،جدید ٹیکنالوجی ابھی استعمال نہیں کی ایران امریکا کو دیوالیہ کر سکتا:ایرانی صحافی، دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صحافی جون حسین نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکا اور اسرائیل عام لوگوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں،کہتے تو یہی ہیں کہ ملٹری ٹارگٹ کو اٹیک کررہے ہیں مگر سرکاری عمارتوں میں جتنے بھی آفیسر ہوں ان کو نشانہ بنارہے ہیں، ایک بندے کو ختم کرنے کیلئے پوری پوری عمارت تباہ کردیتے ہیں،اس کے اندر سارے لوگ شہید ہوجاتے ہیں،سکیورٹی فورسز کو ختم کرنے کی شدید کوشش کی جاری ہے تاکہ کرد ش فورسز  اور تنظیم مجاہدین خلق کیلئے گراؤنٖڈ بنائی جائے ، جولوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایران حملے نہیں کررہا، وہ غلط کہہ رہے ہیں، ایران اسرائیل کے اوپر حملے کررہا ہے ،حملوں کی ویڈیوز موجود ہیں،ایرانی جو ٹارگٹ ہیں ان کو میزائل لگ رہے ہیں،سنسرشپ اتنی ہے ایرانی حملوں کو دکھا یا نہیں جارہا ،امریکی ، اسرائیلی حملوں میں ایران کے اندر تقریبا ً ایک ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں،ایران کے پاس جونئی میزائل ٹیکنالوجی ہے اس میں ابھی سیکنڈ جنریشن کو ہی استعمال کیا ہے ، تھر ڈٖ اور فور تھ جنریشن میزائل ٹیکنالوجی کو ابھی تک استعما ل نہیں کیا، دو فتح ہائپرسونک میزائل ایران نے داغے ہیں،اسی طرح دو خیبر شکن میزائل بھی داغے ہیں، سجیل میزائل، خرمشہر فور میزائل کو ابھی تک ایران نے استعمال نہیں کیا،انہوں نے کہا ایران ایک دن میں 400 ڈرون اور 200 ہائپر سونک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایران نے آبدوز بنائی ہی اس لیے تھی کہ کبھی ایسا وقت آیا تو جواب دیا جائے گا ،ایران امریکا کو دیوالیہ کر سکتا ہے ۔ایران نے کرد فوج کو ایران میں گھسانے کی امریکی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں