پراپرٹی اونر شپ قانون:ہائیکورٹ نے درخواستیں ٹربیونلز کو بھجوا دیں
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بینچ نے ڈی سیز پر مشتمل تنازعات ازالہ کمیٹیوں کے قبضہ واگزار کرانے سے متعلق فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے اسی نوعیت کی متعدد درخواستیں متعلقہ ٹربیونلز کو بھجوا دیں،عدالت نے ٹربیونلز کو ہدایت کی کہ وہ درخواستوں پر سماعت کرکے ازسرِ نو فیصلہ کریں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس د یئے کہ نیا قانون نافذ ہونے کے بعد یہ درخواستیں اس عدالت کے سامنے غیر مو ثر ہو چکی ہیں، جبکہ نئے قانون کے نفاذ کے بعد آرڈیننس بھی ختم ہو چکا ہے ۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ سول عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات واپس متعلقہ عدالتوں کو بھیج د یئے جائیں گے ۔