بنوں پولیس نے دہشت گردی کے 2بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے

 بنوں پولیس نے دہشت گردی کے  2بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشتگردی کے 2 بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے 2 بڑے منصوبے ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 150 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیاگیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے بنوں میرانشاہ روڈ پر بکاخیل کے قریب پل کے نیچے بارود سے بھرے 2 ڈرم نصب کئے تھے ۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے فوری کارروائی کی اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں تحصیل ککی میں تھانہ ککی کے مرکزی دروازے کے ساتھ نصب بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں