4ایڈیشنل سیکرٹری،5ڈپٹی سیکرٹری سمیت 30 افسر تبدیل

4ایڈیشنل سیکرٹری،5ڈپٹی  سیکرٹری سمیت 30 افسر تبدیل

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے 4ایڈیشنل سیکرٹری،5ڈپٹی سیکرٹری سمیت 30 افسر تبدیل کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے محمد اسلم کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعیناتی کا حکم واپس لیتے ہوئے فاروق قمر کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا ۔

اسی طرح عامر نذیر کو ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد شفیق کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو بہاولپور مقرر کر دیا گیا ہے ۔ خالد ارشد مرزا کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے اور عمران بشیر کو ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب لاہور کا ایڈیشنل ایم ڈی مقرر کر دیا گیا ہے ۔ قیوم قدرت کو ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات کیا گیا ہے جبکہ عمران کو پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا ریجنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ محمد یاسر کی خدمات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ اشفاق الرحمان کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے ۔ سید ساجد ترمذی کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے جبکہ فرحان مجتبیٰ کی خدمات ایم ڈی اے ملتان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ محمد قاسم کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے جبکہ ذیشان نصراللہ رانجھا کو پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ غلام مصطفیٰ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور اور نعیم صادق چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد اویس کو ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس جبکہ حسن نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر تعینات کیا گیا ہے ۔

انعم علی خان کی خدمات ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سپرد کرتے ہوئے انہیں بطور ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور پروگرام ڈائریکٹر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا کر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد عبداللہ محمود کو پروگرام ڈائریکٹر پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام تعینات کر دیا گیا ہے ، وہ اس سے قبل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ پنجاب کے ایکوا کلچر اور شرمپ فارمنگ منصوبے میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے ، جس کے تحت محمد اکبر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حسنین خالد کو نیا پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکوا کلچر تعینات کر دیا گیا ہے اور فیصل عباس کو ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ مزید تبادلوں کے تحت محمد حسان طارق کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ملیحہ سحر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے ۔ عبدالقدیر کو ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ رائے ذوالفقار علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح ناصر ولایت کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی اور فاطمہ ارشد کو ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں