امر یکہ کی پاکستان میں موجود شہریوں کو STEP پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت

امر یکہ کی پاکستان میں  موجود شہریوں کو STEP  پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) میں رجسٹریشن کی ہدایت کر دی ہے ۔سفارت خانے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو سکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ہنگامی حالت سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرنا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت چلنے والا اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) رجسٹرڈ امریکی شہریوں کو ای میل کے ذریعے سکیورٹی الرٹس اور تازہ اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ممکنہ خطرات اور اہم معلومات سے باخبر رہ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں