سعودیہ،کویت،اردن، ترکیہ سے دوطرفہ تجارت میں معمولی کمی

سعودیہ،کویت،اردن، ترکیہ سے  دوطرفہ تجارت میں معمولی کمی

اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب، کویت، اردن ترکیہ اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک سے پاکستان کے دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ہوئی ۔

مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مغربی ایشیا ئی ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر7.13فیصداوران ممالک سے درآمدات میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری  مالی  سال کے پہلے 7ماہ کے دوران سعودی عرب،کویت،اردن ترکیہ اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.173ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.13فیصدکم ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.328ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں