متنازعہ ٹویٹس:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدرکی اپیلیں مسترد

متنازعہ ٹویٹس:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدرکی اپیلیں مسترد

ایڈیشنل سیشن جج نے دومقدمات میں ضمانت مستردکرنے کامجسٹریٹ کافیصلہ برقراررکھا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹویٹ کیسز میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کی دونوں مقدمات میں اپیلیں خارج کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ دوران سماعت وکلاء صفائی نے موقف اپنایا کہ حیدر سعید کیخلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، موبائل ودیگر ڈیوائسز پراسیکیوشن کے پاس ہیں، گرفتاری کا جواز نہیں بنتا،پراسیکیوشن کیجانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاگیاکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر ڈیم اور شاہراہوں کو بند کرنے کی بات کی،ڈیجیٹل دہشتگردی میں ٹینک یا توپیں نہیں ایسے بیانات ہی ہوتے ہیں،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر اپیلیں۔مسترد کرنے فیصلہ سنادیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں