حکومت ، پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس بلانے میں ناکام
لاہور(سیاسی نمائندہ)حکومت پنجاب اپنے ہی جاری کردہ پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس بلانے میں ناکام ہو گئی۔
چند روز قبل حکومت کی جانب سے تیسرے پارلیمانی سال کے اجلاسوں کا پارلیمانی کیلنڈر جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق پہلا اجلاس بروز پیر 2 مارچ کو طلب کیا جانا تھا، تاہم مقررہ تاریخ گزر جانے کے باوجود تاحال اجلاس طلب نہیں کیا جا سکا، تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک اجلاس بلانے میں کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں آ رہی۔