غضب للحق :طالبان رجیم کارندوں کی ہلاکتیں 527ہوگئیں

غضب للحق :طالبان رجیم کارندوں کی ہلاکتیں 527ہوگئیں

پاک فوج نے 237 افغان پوسٹیں تباہ کردیں، 38 پر قبضہ ،755 زخمی 62 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ، فتنہ الخوارج کو پسپائی کا سامنا ہے :سکیورٹی حکام

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے افغانستان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کے دوران ابتک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک اور 755 زخمی ہو چکے ہیں، 237 افغان چیک پوسٹیں تباہ،38 پر قبضہ کیا جاچکا ہے ۔وزیر اطلاعات کے

 ایکس پر جاری بیان کے مطابق آپریشن للحق میں ابتک 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں)تباہ کی جاچکی ہیں،افغانستان بھر میں 62 مقامات کو فضائی کارروائی میں مو ثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے ۔دریں اثنا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں، ژوب اور قلعہ سیف اللہ سیکٹرز سے ملحقہ دہشت گرد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاری آرٹلری فائر سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کی موثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے ، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں