مہنگائی میں 0.37فیصد اضافہ ،13اشیا مہنگی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا ۔
سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح 4.70 فیصد رہی ۔ حالیہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 11 سستی ہوئیں جبکہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انڈے 8.13 فیصد، ٹماٹر 10.04 فیصد، آلو 5.09 فیصد، پیاز 6.08 فیصد، دال مونگ 0.43 فیصد، دال چنا 0.50 فیصد، کوکنگ آئل 0.37 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 2.40 فیصد کمی واقع ہوئی ۔چکن 10.46 فیصد، لہسن 1.023 فیصد، گڑ 0.30 فیصد، مٹن 0.65 فیصد، بیف 0.66 فیصد، دال ماش 0.51 فیصد، سرسوں کا تیل 0.24 فیصد، پٹرول 3.06 فیصد، ڈیزل 1.84 فیصد، ایل پی جی 5.61 فیصد اور کیلوں کی قیمتوں میں 3.85 فیصد اضافہ ہوا۔