پاکستان: مشرقِ وسطیٰ ممالک کی مزید 106 پروازیں منسوخ

 پاکستان: مشرقِ وسطیٰ ممالک کی  مزید 106 پروازیں منسوخ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں فلائٹ آپریشن بدستور متاثر،پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک جانیوالی مزید 106 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کیلئے 26 پروازیں ،اسلام آباد ایئرپورٹ سے 18 پروازیں ،لاہور ایئرپورٹ سے 22 پروازیں منسوخ کی گئیں۔اسی طرح پشاور ایئرپورٹ سے مختلف ممالک کیلئے 14 پروازیں ،ملتان ایئرپورٹ سے 6 ،سیالکوٹ ایئرپورٹ سے 4 اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے گزشتہ 7 دن کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کیلئے منسوخ کی جانیوالی پروازوں کی مجموعی تعداد 814 تک پہنچ گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں