ملکی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ، بلاول بھٹو
سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کابھی عالمی یوم نسواں پر خواتین کو خراج تحسین پیش
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پر پاکستانی خواتین کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہخواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تاریخی میراث آج بھی نئی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے کہ وہ خوف کی زنجیریں توڑیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں ہوتی جب تک خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں مساوی مواقع اور مؤثر شرکت داری فراہم نہ کی جائے ۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیے بغیر پائیدار اور جامع ترقی ممکن نہیں۔