کوہستان سکینڈل میں گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کوہستان سکینڈل میں گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ملزم کے دو اکاؤ نٹس میں 386ملین کی ٹرانزیکشن ہوئی، نیب افسر کا مؤقف

پشاور(این این آئی)کوہستان سکینڈل میں گرفتار ایک بینک برانچ کے آپریشن آفیسر (ملزم) کو احتساب جج محمد ظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم حریق شاہ نے جعلی دستاویزات پر مختلف دو بینک اکاؤنٹس بنائے ہیں، ملزم کے ایک اکاؤنٹ میں 149.470 ملین روپے اور دوسرے اکاؤنٹ میں 236.585 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، مزید تفتیش کی ضرورت ہے ، عدالت نے ملزم کو نیب کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں