اسلام آباد : شہریوں کو پٹرول دینے سے انکار پر7پمپس سیل

 اسلام آباد : شہریوں کو پٹرول  دینے سے انکار پر7پمپس سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو پٹرول فراہم کرنے سے انکار کرنے والے 7 پمپس کو سیل کر دیا ۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت  میں مجموعی طور پر 145 پٹرول پمپس موجود ہیں۔ گزشتہ روز شہر بھر میں پمپس پر غیر معمولی رش دیکھا گیا جس کی وجہ سے 8 پمپس پر پٹرول جبکہ 5 پمپس پر ڈیزل ختم ہو گیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق شہر میں پٹرول کی قلت نہیں ۔ شہر بھر کے تمام پمپس پر 25 لاکھ 90 ہزار 736 لٹر پٹرول کا سٹاک موجود ہے جبکہ ڈیزل کا 15 لاکھ 83 ہزار 362 لٹر سٹاک موجود ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ دارالحکومت میں پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں اور تمام پمپس پر سٹاک موجود ہے ۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ جاری رہے گی اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے والے کسی بھی پمپ کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں