پختونخوا :سرکاری دفاتر کو پٹرولیم مصنوعات کے محدود استعمال کا حکم

پختونخوا :سرکاری دفاتر کو پٹرولیم مصنوعات کے محدود استعمال کا حکم

تمام غیر ضروری دوروں ، تقریبات پر پابندی ، اجلاس آن لائن کرنیکی بھی ہدایات

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے پٹرولیم سپلائی متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر صوبے میں ایندھن کے استعمال میں احتیاط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے تمام غیر ضروری دوروں اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی جبکہ ریجنل اور ضلعی سربراہوں کے اجلاس آن لائن منعقد کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق تمام سرکاری دفاتر کو پٹرولیم مصنوعات کے محدود استعمال کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سرکاری گاڑیاں صرف سرکاری اور ناگزیر امور کیلئے استعمال کی جائیں گی ، ایک ہی کام کیلئے متعدد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔سرکاری دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی جبکہ ہنگامی اور ضروری سرکاری امور تک ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں